چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی

پنجاب یونیورسٹی و چین کی وہان یونیورسٹی نے نیاہائبرڈ چاول کابیج تیار کر لیا

جمعہ 1 اگست 2025 17:37

چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء) چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی،پنجاب یونیورسٹی و چین کی وہان یونیورسٹی نے نیاہائبرڈ چاول کابیج تیار کر لیا۔ پنجاب یونیورسٹی ذرائع کے مطابق نئے بیج سے چاول کی فی ایکڑپیداوار3گنابڑھ کر140من فی ایکڑہوجائے گی،نیاہائبرڈچاول پاکستان میں تیار ہونے والا پہلاہانگ لیان قسم کاہائبرڈچاول ہے،پنجاب یونیورسٹی ووہان یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ملکرہائبرڈچاول کی نئی اقسام ایجادکیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین شعبہ پلانٹ بریڈنگ ڈاکٹرمحمداشفاق اورڈاکٹرمحمدعلی کلاسراتحقیقاتی ٹیم میں شامل تھے،وہان یونیورسٹی چین سے پروفیسررنشان ژو، ڈاکٹر ژیانٹنگ وو، شو و دیگر تحقیقاتی ٹیم میں شامل تھے،تکنیکی مراحل کی تکمیل کے بعدپاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل نے نئے ہائبرڈچاول کی منظوری دے دی۔ ڈاکٹرمحمداشفاق کا کہنا ہے کہ نئے چاول کاکامیاب تجربہ پاکستان کے 4صوبوں کے مختلف شہروں میں کیاگیا، نئے ہائبرڈ چاول کی تیاری 10 سالہ تحقیق اور تجربے کا نتیجہ ہے،نیاہائبرڈچاول بیکٹیریائی بیماریوں کے خلاف مزاحمتی صلاحیت رکھتا ہے۔