روس نے یوکرین میں 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا

یوکرین میں انسانی ہمدردی کے تحت 8 سے 10 مئی تک سیز فائرہوگا،پیوٹن

منگل 29 اپریل 2025 16:26

روس نے یوکرین میں 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یوکرین میں 8 سے 10 مئی تک جنگ بندی کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے سیز فائر کے اعلان ساتھ ہی یوکرین کو خبردار کیا ہے کہ اگر سیز فائر کی خلاف ورزی ہوئی تو ہماری افواج مثر جواب دیں گی۔کریملن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس سمجھتا ہے کہ یوکرین کو بھی اس (سیز فائر) مثال پر عمل کرنا چاہیے۔تاحال یوکرین نے روس کی جانب سے یک طرفہ جنگ بندی کے اعلان پر تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :