فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے منافع میں 3 ماہ کے دوران 38.58 فیصد اضافہ

بدھ 30 اپریل 2025 11:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) کے منافع میں 3 ماہ کے دوران 38.58 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق رواں سا ل جنوری تامارچ 2025 کے لئے ایف ایف سی کا منافع 17.6 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ سال 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران کمپنی کو 12.7 ارب روپے منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح سال 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں سال کے اسی عرصہ کے دوران فوجی فرٹیلائزرکمپنی لمیٹڈ کے منافع میں 4.9 ارب روپے یعنی 38.58 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :