Live Updates

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 18 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد نرخ 3414 ڈالر پر آگئے

پیر 16 جون 2025 22:52

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2025ء)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری بیان کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 18 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد نرخ 3414 ڈالر پر آگئے۔

(جاری ہے)

مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کی کمی سے تین لاکھ 62 ہزار 300 روپے اور دس گرام 600 روپے سستا ہوکر تین لاکھ 10 ہزار 613 روپے کا ہوگیا۔صراف ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹ میں چاندی کی کی قیمت برقرار ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات