سندرانڈسٹریل اسٹیٹ میں ابتدائی طور پر منسوخ شدہ 11 پلاٹس کی بحالی

پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے وصول کر لئے

جمعہ 2 مئی 2025 21:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2025ء) پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں 11 صنعتی پلاٹس بحال کر دیئے ہیں، جو ابتدائی طور پر انتظامی فیصلے کے تحت منسوخ کیے گئے تھے۔ بعد ازاں تفصیلی جائزے اور جانچ کے بعد ان کی بحالی عمل میں آئی۔

(جاری ہے)

منیجنگ ڈائریکٹر محترمہ سائرہ عمر کی سربراہی میں پلاٹ بحالی کمیٹی نے 26 الاٹیوں کی شکایات پر متعدد میٹنگز، سائٹ معائنے اور گوگل میپس کی مدد سے تصدیق کے بعد فیصلہ کیا۔ پلاٹس کی بحالی کے ساتھ الاٹیوں سے بقایاجات کی ادائیگی کروا کر ادارے نے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے وصول کیے۔یہ پیش رفت ادارے کی شفافیت اور فعال قیادت کی مظہر ہے۔

متعلقہ عنوان :