صوبہ پنجاب میں کپاس کی کاشت 15لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ پر ہو چکی، سیکرٹری زراعت پنجاب

کپاس کی بہتر نگہداشت کیلئے ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں، افتخار علی سہو

اتوار 4 مئی 2025 11:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)پنجاب میں کپاس کی کاشت آخری اور فیصلہ کن مراحلہ میں داخل ہو چکی ہے۔اب تک صوبہ پنجاب میں کپاس کی کاشت15 لاکھ ایکڑ سے زائدرقبہ پر ہو چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے ایگریکلچر ہاؤس میں منعقدہ کپاس کی موجودہ صورتحال کے جائزہ اجلاس کے دوران کیا۔

انھو ں نے مزید کہا کہ کپاس کی کاشت اور پیداوار کے ہدف کے حصول کو قومی فریضہ سمجھ کر انجام دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کپاس کے کاشتکاروں کی فنی راہنمائی کیلئے فیلڈ سرگرمیاں عروج پر ہیں۔کپاس کی بہتر نگہداشت کیلئے ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ کپاس کی کاشت کی جاری مہم میں کاشتکاروں کا کردار قابلِ ستائش ہے۔کپاس کے علاقوں میں نہری پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس پنجاب محمد شبیر احمد خان،ڈائریکٹر جنرلز زراعت نوید عصمت کاہلوں،ڈاکٹر عبدالقیوم سمیت دیگر افسران شریک ہوئے جبکہ ڈائریکٹر جنرل زراعت(توسیع) چوہدری عبدالحمید بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :