نامور افسانہ نگا ر نوین روما کی لکھی گئی کہانیوں پر مبنی تصنیف ’’رقص آب ‘‘شائع ہوگئی

منگل 6 مئی 2025 15:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) نامور افسانہ نگا ر نوین روما کی لکھی کہانیوں پر مبنی تصنیف رقص آب شائع ہوگئی۔ترجمان الحمرا کے مطابق درد مندوں کے قبیلے سے تعلق رکھنے والی کہانی کار نوین روما نے زندگی کے متفرق گوشوں پر اپنا قلم آزمایا ہے،بڑے سلیقے سے ذاتی زندگی کی کتھا کو اپنے زمانے کی کہانی بنا کر نتیجہ پڑھنے والوں پر چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

افسانہ نگار معاشرت کے نشیب وفراز کو ٹھوس فکری روپ دے کر آگے بڑھتی چلی گئی ہیں۔نوین روما نے اپنی نئی تصنیف چیئرمین الحمرا رضی احمد اور ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا توقیر حیدر کاظمی کو پیش کی جس پر انھیں مبارکباد دی گئی۔

متعلقہ عنوان :