Live Updates

یہ طاقت نہیں بزدلانہ فعل ہے، فواد خان، ماہرہ خان سمیت پاکستانی اداکاروں کی بھارتی حملے کی شدید مذمت

بدھ 7 مئی 2025 17:58

یہ طاقت نہیں بزدلانہ فعل ہے، فواد خان، ماہرہ خان سمیت پاکستانی اداکاروں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)فواد خان، ہانیہ عامر، بلال عباس اور ماہرہ خان سمیت پاکستان کے مایہ ناز اداکاروں نے رات گئے ہونے والے بھارت کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک اور بزدلانہ فعل قرار دیا۔

(جاری ہے)

اداکاروں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اسٹوریز اور پوسٹس کے ذریعے بھارتی حملے کی مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر غم و غصے کا اظہار کیا۔

اداکار فواد خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری کے ذریعے بھارتی حملے کو شرمناک قرار دیا، ساتھ ہی لوگوں سے درخواست کی کہ اس تشویش ناک صورت حال معاملے کو مزید سنگین رخ نہ دیں۔ انہوں نے زخمی اور شہید افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا اور کہا کہ ’میں امید کرتا ہوں کہ انشااللہ عقل و فہم کی جیت ہوگی۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات