نصرت فتح علی خان کو اب سکون لینے دو، فلک شبیرکا نام لئے بغیر طنز

منگل 6 مئی 2025 22:16

نصرت فتح علی خان کو اب سکون لینے دو، فلک شبیرکا نام لئے بغیر طنز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)گلوکار فلک شبیر کے سوشل میڈیا پر جاری بیان کو مداحوں نے عاطف اسلم پر طنز قرار دیا ہے۔فلک شبیر نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ کچھ گلوکار نصرت فتح علی خان کی مشہور قوالیوں پر انحصار کر رہے ہیں اور نیا اور اصلی کام کرنے سے گریزاں ہیں،خان صاحب کو ان کی آخری آرام گاہ میں تو آرام کرنے دیں پلیز اور کچھ نیا کام کریں۔

(جاری ہے)

اگرچہ فلک نے کسی کا نام نہیں لیا، مگر مداحوں نے فوری طور پر اسے عاطف اسلم کی حالیہ قوالی ری کریئشن سے جوڑ دیا جس میں انہوں نے نصرت فتح علی خان کی مشہور قوالی کو نئے انداز میں پیش کیا تھا۔سوشل میڈیا پر فالوورز کے درمیان بحث چھڑ گئی ہے، کچھ صارفین فلک کی بات سے متفق ہیں جبکہ دیگر نے اسے جیلسی یا پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ عاطف اسلم نے قوالی کو خراب نہیں کیا، بلکہ نئی نسل تک پہنچایا ہے، ایک اور نے کہا کہ کاش فلک شبیر پہلے خود کوئی لیجنڈری لیول کا کام کر لیتے، جبکہ کسی نے کہا کہ نصرت صاحب کے اصل کام کو چھوڑ کر سب کاپی پیسٹ کر رہے ہیں۔