سحرحیات کے نئے وی لاگ پرشوہر سے علیحدگی کی افواہیں زورپکڑنے لگیں

منگل 6 مئی 2025 22:16

سحرحیات کے نئے وی لاگ پرشوہر سے علیحدگی کی افواہیں زورپکڑنے لگیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)یوٹیوبر و کانٹینٹ کری ایٹر سحر حیات کے نئے وی لاگ نے شوہر کیساتھ علیحدگی سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہوں کو مزید ہوا دی ہے۔نئے وی لاگ میں سحر حیات کو شوہر سمیع رشید کے بغیر دیکھا جا سکتا ہے، وی لاگ میں سحر حیات صرف اپنی اور بیٹی سے متعلق باتیں کر رہی ہیں۔سحر حیات نے اپنے نئے وی لاگ کو ناصرف اپنا کم بیک بلکہ نئی شروعات بھی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک موقع پر ٹک ٹاکر نے کہا کہ پہلے بھی سب کچھ میں ہی کر رہی تھی، مگر اب میں وی لاگنگ پر خصوصی وجہ دوں گی، کیوں کہ مجھے سب کچھ خود کرنا ہے، میرے اوپر میری بیٹی کی ذمہ داری بھی ہے۔دوسری جانب انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں وی لاگ کا لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب میں وی لاگنگ فالوورز بڑھانے یا کسی دبائو کے بغیر صرف اور صرف ایک مقصد کیلئے کروں گی کہ میں اپنے اندر چھپی پرانی سحر کو ڈھونڈنا چاہتی ہوں جو کہیں کھو گئی تھی۔

ایک سٹوری میں انہوں نے کہا کہ آج کی لڑکی خود پیسہ کماتی ہے، اپنا گھر چلاتی ہے اور ساتھ میں اپنے مرد کا بھی خرچہ اٹھاتی ہے، خواتین کو مردوں کا پیسہ نہیں صرف ان سے عزت چاہیے ہوتی ہے، خواتین کی بجائے آج کل مرد لڑکیوں کے پیسے پر نظر رکھنے والے بن گئے ہیں۔