اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈیشنل چارج)محکمہ زراعت(توسیع) سمبڑیال کا کھاد ڈیلرز کی دکانوں کا دورہ

بدھ 7 مئی 2025 11:31

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈیشنل چارج)محکمہ زراعت(توسیع) سمبڑیال ذیشان احمد گورائیہ نے کھاد ڈیلرز کی دکانوں کا دورہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال نے تحصیل سمبڑیال کے گائوں بنگلہ چوک حسنین ٹریڈر اور کلووال عبداللہ ٹریڈر اور میاں ٹریڈر کا دورہ کیا اور کھاد کی کوالٹی کے بارے میں شکایات موصول ہونے کی صورت میں کھادوں کے نمونے اکٹھے کیے ہیں جن کوکوالٹی چیک کروانے کیلئے گوجرانوالہ اور لاہور لیبارٹری بھیجا جائے گا۔

اس موقع پر ذیشان گورائیہ کے ہمراہ سینئر فیلڈ انویسٹی گیٹر لیاقت علی اور دیگر محکمہ زراعت کا عملہ موجود تھا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ کھادوں کے نمونے کی لیبارٹری کا رزلٹ معلوم ہونے کے بعد ناقص رپورٹ کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو اگر تحصیل سمبڑیال میں کہیں بھی کھاد کی کوالٹی کا سمئلہ ہوتو محکمہ کو بتائیں فوراً ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :