سی پی او ملتان کے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سن کرحل کے احکامات

بدھ 7 مئی 2025 22:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی جانب سے شہریوں کے مسائل حل کرنے کےلئے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں آئے شہریوں نے انہیں مسائل سے آگاہ کیا۔سی پی او نے تمام شہریوں کے مسائل سنے اور میرٹ پر حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور جائز مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :