لاہور ، نشے کے عادی باپ نے تیز دھار آلے سے7 سالہ بیٹے کی گردن کاٹ دی

ہفتہ 2 اگست 2025 13:25

لاہور ، نشے کے عادی باپ نے  تیز دھار آلے سے7 سالہ   بیٹے کی گردن کاٹ دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) لاہور کے علاقہ مانگامنڈی میں ظالم باپ نے تیز دھار آلے سے 7 ماہ کے بیٹے کی گردن کاٹ دی جسے زخمی حالت میں فوری ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ متعلقہ پولیس نے زخمی بچے کے باپ ناصر علی کو گرفتار کر کے ایف ای آر کا اندراج کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ملزم ناصر ساہیوال کا رہائشی ہے جو نشہ کا عادی ہے ان دنوں وہ بیوی بچوں کیساتھ رشتہ دار کے گھر مہمان آیا ہوا تھا وقوعہ کے دن ناصر علی جو کہ نشہ کا عادی ہے نشے کے پیسے نہ ملنے پر ملزم نے اپنے ہی بچے کی گردن کاٹ ڈالی ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے کہاکہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور انہوں نے بروقت کارروائی کرنے پر پر ایس ایچ او مانگا منڈی و پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔