مانسہرہ میں 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

ہفتہ 2 اگست 2025 13:58

مانسہرہ میں 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) مانسہرہ پولیس نے 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

مانسہرہ کے تھانہ سٹی میں وقاص احمد نامی شخص نے اپنے 14/15 سالہ بھانجے کے ہمراہ رپورٹ درج کرائی کہ میرا بھانجا مدرسہ میں حفظ قرآن کی تعلیم حاصل کر رہا ہے،جس نے مجھے بتایا کہ میں 14/7/2025 کو دن ساڑھے بجے مدرسے سے گھر آرہا تھا کہ جب گھر کے قریب پہنچا تو حمزہ اور موسی خان نے مجھے کہا کہ آؤ بیدڑہ بازار سے کاپیاں لے کر آتے ہیں جب ہم گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول پہنچے توآگے قاری فیصل اور شعیب پہلے سے موجود تھے،ملزم حمزہ نے پستول دکھایا اور مجھے زبردستی جنگل میں لے گئے جہاں چاروں نے میرے ساتھ بدفعلی کی اور میری ویڈیو بنائی،پولیس نے رپورٹ پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے فوری کاروائی کرتے ہوئے چار نامزد ملزمان میں سے تین ملزمان حمزہ،قاری فیصل اور شعیب کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔