پنجاب کے عوام آنے والے دنوں میں گھر بیٹھے لوکل گورنمنٹ کی سہولیات سے استفادہ کرسکیں گے

ہفتہ 2 اگست 2025 17:09

پنجاب کے عوام آنے والے دنوں میں گھر بیٹھے لوکل گورنمنٹ کی سہولیات سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)پنجاب کے عوام آنے والے دنوں میں گھر بیٹھے لوکل گورنمنٹ کی سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ لوکل گورنمنٹ نے شہریوں کی سہولت کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے برتھ، ڈیتھ اور میرج سرٹیفکیٹس کے حصول کا عمل مزید آسان بنا دیا ہے،اب شہری کم وقت میں اور آسان طریقے سے یہ دستاویزات حاصل کر سکیں گے۔ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے جدید ایپ تیار کرلی گئی ،شہری گھر بیٹھے اہم سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے،ایپ کا باقاعدہ افتتاح چند روز میں کیا جائے گا، شہری گھر بیٹھے برتھ ، ڈیتھ ،میرج سرٹیفکیٹ کی درخواست جمع کروا سکیں گے۔ درخواست اور فیس جمع کروانے کے بعد سرٹیفکیٹ شہری کے گھر ڈلیور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :