جشن سبی میلہ 2025 کی مناسبت سے آل بلوچستان جشن سبی چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پزیر

اتوار 11 مئی 2025 15:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن سبی میلہ 2025 کی مناسبت سے آل بلوچستان جشن سبی چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پزیرہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں بلوچستان بھر سے 8 ٹیموں نے شرکت کی۔فائنل میچ افغان فٹبال کلب چمن اور خروٹ آباد کوئٹہ کے درمیان کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

سنسنی خیز مقابلے کے بعد چمن کی ٹیم نیفائنل میچ جیت لیا۔ اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ مہمان خصوصی تھے۔فائنل میچ کے موقع پر صدر فٹبال ایسوسی ایشن منیر احمد رند کے علاوہ بڑی تعداد میں تماشائی موجود تھے۔ کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے جیتنے والی ٹیم اور رنر اپ کو ٹرافیاں تقسیم کیں اور فٹبال ایسوسی ایشن سے منسلک لوگوں میں انعامات تقسیم کیے گئے فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر نے کمشنر سبی کو سوئنیر بھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :