سعودی عرب، غیر حاضر سٹیٹس والے گھریلو کارکنوں کے لئے 6 ماہ کی مہلت کا اعلان

بدھ 14 مئی 2025 16:07

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی نے ہروب ( غیر حاضر سٹیٹس والے) گھریلو کارکنوں کے لیے 6 ماہ کی مہلت کا اعلان کیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق مساند پورٹل کے ذریعے ہروب والے کارکنوں کے سپانسر اپنے کارکن کا سٹیٹس قانونی کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت افرادی قوت کی ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت کی جانب سے لیبر مارکیٹ کے معاملات کو بہتر کرنے اور کام کے معیار کو بلند کرنے کے لئے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔

وزارت کی جانب سے مملکت میں مقیم ان تمام غیرملکی گھریلو کارکنوں کو11 مئی 2025 سے خصوصی مہلت دینے کا اعلان کیا جن کا سٹیٹس سسٹم میں غیرحاضر(ہروب) کا ہو،ایسے گھریلو کارکن جن کا ہروب فائل ہو چکا ہے وہ اپنے سپانسر سے مل کر دوبارہ اپنا سٹیٹس قانونی کرانے کے لئے مساندپورٹل کے ذریعے دی گئی مہلت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :