انٹرویو میں متنازع دعوی،میلانیا ٹرمپ کی ہنٹر بائیڈن پر مقدمہ کرنے کی دھمکی

جمعرات 14 اگست 2025 17:24

انٹرویو میں متنازع دعوی،میلانیا ٹرمپ کی ہنٹر بائیڈن پر مقدمہ کرنے ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)امریکہ کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اس سے قبل ہنٹر نے دعوی کیا تھا کہ سزا یافتہ ارب پتی جیفری ایپسٹین نے ہی میلانیا کا تعارف ڈونلڈ ٹرمپ سے کرایا تھا۔

(جاری ہے)

میلانیا کے وکیل الیخاندرو بریٹو نے ہنٹر بائیڈن کو ایک قانونی نوٹس بھیجا ہے جس میں ان سے ان بیانات کو فورا واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، جنھیں وکیل نے جھوٹا اور ہتک آمیز قرار دیا۔وکیل نے اپنے خط میں واضح کیا کہ اگر ہنٹر بائیڈن اپنے بیان سے دست بردار نہ ہوئے تو میلانیا ٹرمپ مالی اور اخلاقی نقصان کے ازالے کے لیے تمام دستیاب قانونی اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوں گی۔