کویت میں زہریلی شراب پینے سے متعدد غیر ملکی جاں بحق

زہریلی شراب کے استعمال کے باعث 21 افراد بینائی سے محروم ہو گئے، درجنوں افراد کی حالت تشویش ناک قرار

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 اگست 2025 20:19

کویت میں زہریلی شراب پینے سے متعدد غیر ملکی جاں بحق
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2025ء) کویت میں زہریلی شراب پینے سے متعدد غیر ملکی جاں بحق، زہریلی شراب کے استعمال کے باعث 21 افراد بینائی سے محروم ہو گئے، درجنوں افراد کی حالت تشویش ناک قرار۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی ملک کویت میں زہریلی شراب کے استعمال کے باعث تشویش ناک حد تک اموات ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کویت کے وزارت صحت کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ زہریلی شراب کے استعمال کے باعث گزشتہ 5 دنوں میں 13 افراد جاں بحق ہو چکے، ان تمام افراد کا تعلق جنوبی ایشیائی ممالک سے ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ زہریلی شراب پینے سے 63 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 31 کو وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا پڑا۔ زہریلی شراب پینے سے 21 افراد بینائی سے بھی محروم ہوگئے۔ کویتی وزارتِ صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شراب میں میتھانول کی موجودگی پائی گئی جو ایک انتہائی خطرناک کیمیکل ہے۔

متعلقہ عنوان :