سرگودھا چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری شہر کی ترقی کیلئے تمام ممکن اقدامات کرے گا،مظہر احمد ملک

بدھ 14 مئی 2025 16:47

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر مظہر احمد ملک نے کہا ہے کہ سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ثابت کیا ہے کہ وہ سرگودھا کی ترقی کیلئے ہر وہ قدم اٹھائے گا جس کی اسے ضرورت ہوگی ہمارے دور اقتدار میں قائد آباد میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے عملی جدوجہد کا آغاز کیا گیا یہ وہ دور تھا جب کرونا عروج پر تھا اور ہم نے قائد آباد میں انڈسٹری کے قیام کیلئے دن رات کوشش کی جس کے باعث مجھے کرونا جیسے موذی مرض سے بھی گزرنا پڑا مگر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کیلئے ہم نے انڈسٹری کے قیام کیلئے جو جدوجہد کی اس کا ثمر موجودہ صدر خواجہ یاسر قیوم کے دور میں سامنے آیا اور قائد آباد میں ہماری کوششوں سے انڈسٹری کے قیام کی باقاعدہ منظوری دیدی گئی ہے اور درخواستیں طلب کی جارہی ہیں مظہر احمد ملک نے کہا کہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام عمل میں لاکر سرگودھا چیمبر آف کامرس کا نام فخر سے بلند کیا اس میں مرزا فضل الرحمن‘ خواجہ عابد رفیق‘ عامر عطاء باجوہ‘ طارق یعقوب اور ہر ممبر کا کلیدی کردار رہا ہے جس پر میں پوری چیمبر برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ چیمبر پر جو بھی برسر اقتدار ہوگا وہ سرگودھا کی تعمیر و ترقی کیلئے اسی طرح اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :