Live Updates

اسٹیٹ لائف انشورنس اور جے ایس بینک کے درمیان پاکستان بھرمیں بیمہ تک رسائی میں اضافے کے لیے شراکت داری

جمعرات 15 مئی 2025 19:28

اسٹیٹ لائف انشورنس اور جے ایس بینک کے درمیان پاکستان بھرمیں بیمہ تک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان (ایس ایل آئی سی)نے حال ہی میں پاکستان کے تیزی سے ترقی کرنے والے بینکوں میں سے ایک، جے ایس بینک، کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے تاکہ اس کے بینک ایشورنس (bancassurance) ماڈل کے تحت بیمہ کی مختلف مصنوعات پیش کی جا سکیں۔یہ اقدام پاکستان کے سرکاری اداروں کی وسعت کو نجی بینکاری کے شعبے کی مستعدی کے ساتھ یکجا کرتا ہے اور اس طرح جے ایس بینک کے برانچ نیٹ ورک کے ذریعے افراد اور خاندانوں کے لئے انشورنس حل تک وسیع تر رسائی ممکن ہوتی ہے۔

اس شراکت کے ذریعے، جے ایس بینک کے صارفین کو اسٹیٹ لائف کی جانب سے پیش کی گئی بیمہ کی سہولتوں تک بینک کے نیٹ ورک کے ذریعے براہِ راست رسائی حاصل ہوگی اور سہولت کے ساتھ اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی اور تحفظ کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

کراچی میں جے ایس بینک کے ہیڈ آفس میں منعقدہ دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، جناب شاہد اقبال بلوچ نے کہا: یہ شراکت پاکستان کے دو اہم اداروں کو یکجا کرتی ہے، جن کا مشترکہ عزم مالی شمولیت اور معاشرے کے تمام طبقات کو تحفظ فراہم کرنا ہے، اور اسی کے ساتھ پاکستان کی معاشی مضبوطی کو فروغ دینا بھی ہے۔

دستخط کرنے کی تقریب سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے جے ایس بینک کے چیف آپریٹنگ آفیسر، عاطف ملک نے کہا: جے ایس بینک میں ہم مالی تحفظ کو مجموعی مالی فلاح و بہبود کا ایک اہم جزو سمجھتے ہیں۔ اسٹیٹ لائف کے ساتھ ہماری شراکت ہمیں اِس فلسفے کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرتی ہے، تاکہ ہم بیمہ کو ان کمیونٹیز کے لیے بھی زیادہ قابل رسائی بنا سکیں جن کی ہم خدمت کرتے ہیں۔

اسٹیٹ لائف اپنے ورثے اور مارکیٹ میں مہارت کو بروئے کار لا کر اس شراکت میں ایک اہم طاقت کا اضافہ کرتی ہے۔ جے ایس بینک کے ساتھ شراکت کے ذریعییہ ایک جدید بینکاری پلیٹ فارم کے تحت اپنے صارفین کی رسائی کو فعال طور پر وسعت دیتی ہے۔ دونوں ادارے مل کر بینکاری، بچت اور تحفظ کو یکجا کرنے والے مربوط مالی حل فراہم کرنے کے پختہ عزم کا مظاہرہ کرتے ہیں جو مالی شمولیت اور تحفظ کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات