Live Updates

سونا مسلسل دوسرے روز سستا، فی تولہ 6700 کم

جمعرات 15 مئی 2025 17:17

سونا مسلسل دوسرے روز سستا، فی تولہ 6700 کم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)ملک بھر کی صرافہ مارکیٹس میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی آگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سونے کی فی تولہ قیمت 6 ہزار 700 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 35 ہزار 200 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کا بھا 5 ہزار 745 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 87 ہزار 379 روپے ہوگیا۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھا 67 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 168 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات