رائل کمیشن برائے العلا اور سمتھسونین انسٹی ٹیوٹ کے درمیان اشتراک

مقصد العلا کو عالمی معیار کے ثقافتی مقام اور اقتصادی مرکز میں تبدیل کرنا ہے،رپورٹ

جمعہ 16 مئی 2025 19:07

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)سمتھسونین نیشنل میوزیم آف ایشیئن آرٹ اور رائل کمیشن برائے العلا نے باضابطہ تعاون کا ایک معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کا مقصد ثقافتی تبادلے کو بہتر کرنا اور شمالی عرب کی قدیم تہذیبوں اور ثقافتی میراث کے بارے میں عالمی تفہیم کو وسعت دینے کے لیے ایک لائحہ عمل قائم کرنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ العلا کو عالمی معیار کے ثقافتی مقام اور اقتصادی مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے کمیشن کے نظریئے سے مطابقت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

ثقافتی تحفظ کے لیے باہمی لگن سے منسلک یہ اشتراک تحقیق کی نئی راہیں کھولے گا اور مملکت کے قدیم فنون کے بارے میں بصیرت کو مزید گہرا کرے گا جس میں دادن تہذیب پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ماہرین فنون کے تحفظ، تاریخی تحقیق، آثارِ قدیمہ کی دریافت اور سائنسی تجزیئے میں مشترکہ اقدامات کریں گے۔ ادارے نمائشوں اور فن پاروں کے تبادلے میں تعاون کریں گے جس سے ثقافتی خزانے بین الاقوامی سامعین تک پہنچ سکیں گے۔نمائش کی تیاری، تحقیقی طریقہ کار، بیانیہ کی ترقی اور عجائب گھر کے انتظامات کا احاطہ کرنے والے پیشہ ورانہ ترقیاتی پروگراموں سے العلا کے عجائب گھروں اور سمتھسونین کے عملے کے درمیان مہارت میں اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :