لاہورچیمبر، ذیابیطس اور گردوں کی بیماریوں کے تدارک کیلئے آگاہی سیمینار کا انعقاد

جمعرات 22 مئی 2025 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) لاہور چیبر آف کامرس میں ذیابیطس اور گردوں کی بیماریوں کے تدارک کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد ہوا۔سیمینار میں رحمٰن فاونڈیشن کے چیئر مین ہربل ڈاکٹر وقار احمد نیاز اورایم ڈی ہربل ڈاکٹر میجر شاہد رشید نے ذیابیطس سے متعلق ادارے کی خدمات کا اعتراف کیا اور اس موذی مرض سے بچنے کے لئے چیئرمین ڈاکٹر وقار احمد کی کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

سیمینار کے مہمان خصوصی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر ،لاہور چیمبرز آف کامرس کے صدر ابوذر ،روبی عمران نے بھی ذہنی دبائو ،دماغی الجھائو اور شدید نا امیدی کے بارے میں سیر حاصل گفتگو کی۔لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ابو ذر شاد نے کہا کہ کولااور چاک لیٹ کو بچوں سے دور رکھا جائے،چاکلیٹ بچوں کے لئے نقصان دہ ہے اور اس کی وجہ سے بچے گردوں کی اور ذیابیطس کی بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔صدر لاہور چیمبر ابو ذر شاد نے رحمن فاونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر وقار احمد نیاز کی تحقیقی کاوش کو سراہتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ہر ہفتے لاہور چیمبر آف کامرس کے ہال میں رحمن فاونڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر وقار احمد نیاز کو خصوصی لیکچر کی پیشکش کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :