دادا کو سفرحج میں دو برس لگے، میں6گھنٹے میں مکہ پہنچی، مراکشی خاتون

اتوار 25 مئی 2025 09:00

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) مراکش سے آنے والی 82 سالہ معمرعازم حج منیرہ نے کہا ہے کہ ماضی کے حج کا آج سے کسی طرح بھی تقابل نہیں کیا جاسکتا، اب مہینوں کا سفرگھنٹوں میں طے ہو جاتا ہے۔ایس پی اے،کے مطابق مراکش کے دارالحکومت دار البیضا کے ’محمد الخامس‘ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ’مکہ روٹ‘ منصوبے کے تحت آنے والی معمر خاتون نے بتایا کہ ان کے دادا نے 7 دہائی قبل حج کیا تھا، اس میں مشکلات اور خطرات تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دادا کو سفرحج میں 2 برس لگے جبکہ میں6گھنٹے میں مکہ پہنچ گئی ہوں۔معمر خاتون کا کہنا تھا جب چھوٹی تھی تو والد صاحب سے ہمیشہ دادا کے سفرِ حج کی داستان سنیں، اس وقت سے یہ بات ذہن میں بیٹھ چکی تھی کہ حج کا سفر انتہائی مشکل ہوتا ہے مگر اب تو سب کچھ بدل چکا ہے۔مراکشی خاتون نے جھریوں بھرے ہاتھ بلند کرتے ہوئے ان جملوں پر اپنی گفتگو کا اختتام کیا کہ بے شک یہ سب بہت بڑی نعمت ہے، میں ان سب کےلیے میدان عرفات میں دعا کروں گی جنہوں نے ہمارے سفر کے مراحل کو آسان بنایا۔

متعلقہ عنوان :