غزہ میں انسانیت کا امتحان لیا جا رہا ہے، طیب اردوان

اسرائیل کی جانب سے جاری بمباری نے شہروں رہائش کے قابل نہیں چھوڑا ،گفتگو

ہفتہ 16 اگست 2025 16:05

غزہ میں انسانیت کا امتحان لیا جا رہا ہے، طیب اردوان
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانیت کا امتحان لیا جا رہا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے غزہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے معاملے کو صرف زمین کے چھوٹے سے ٹکڑے کی نہیں بلکہ انسانی تباہی کے طور پر سمجھنا ہوگا۔ترک صدر نے کہا کہ غزہ کا مسئلہ بڑھتی ہوئی ایسی خلیج ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ انسانیت کے اجتماعی ضمیر کو زخمی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بمباری سے بچے، خواتین اور بوڑھے افراد نشانہ بن رہے ہیں۔طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جاری بمباری نے شہروں رہائش کے قابل نہیں چھوڑا ہے، عبادت گاہیں، اسکول، گھر اور اسپتال سب ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔ترک صرر نے کہا کہ غزہ میں غذا، پانی صحت اور بجلی کی سہولتیں تباہ ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں اب بھوک، پیاس، وبائی امراض پھیل رہے ہیں، اسرائیلی حملوں سے وہاں 61 ہزار سے زائد شہادتیں ہوچکی ہیں۔