امریکی اضافی ٹیرف کے خطرے کے پیش نظر مودی کی گیدڑ بھبکی

بھارت کو عالمی معاشی خود غرضی کے ماحول میں اپنی طاقت پر انحصار کرنا ہوگا، خطاب

ہفتہ 16 اگست 2025 16:05

امریکی اضافی ٹیرف کے خطرے کے پیش نظر مودی کی گیدڑ بھبکی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)امریکی اضافی ٹیرف کے خطرے کے پیشِ نظر بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ملک کی خود انحصاری کے اعلانات کر دیے۔بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز امریکی مہم جوئی کا سخت جواب دینے کی گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا کہ خون اور پانی ساتھ نہیں بہہ سکتے۔

(جاری ہے)

مودی نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ بھارت کو عالمی معاشی خود غرضی کے ماحول میں اپنی طاقت پر انحصار کرنا ہوگا۔

مودی نے توانائی میں خود انحصاری، دفاعی نظام کی مقامی تیاری اور قومی مفادات کے مضبوط دفاع کا وعدہ بھی کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خود انحصاری ترقی یافتہ بھارت کی بنیاد ہے اور ملک کو سیمی کنڈکٹر چپس، لڑاکا طیاروں کے انجن، فوجی ساز و سامان، اسپیس اسٹیشن اور آئندہ دہائی میں دفاعی شیلڈ بنانے پر کام کرنا ہوگا۔