روسی صدر سے ملاقات پر ٹرمپ کا طاقت کا اظہار یا واقعی صرف استقبال سوشل میڈیا پر بحث جاری

ہفتہ 16 اگست 2025 16:05

روسی صدر سے ملاقات پر ٹرمپ کا طاقت کا اظہار یا واقعی صرف استقبال سوشل ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الاسکا میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے استقبال کے دوران طاقت کا اظہار کیا یا نہیں اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ریڈ کارپٹ پر امریکی اور روسی صدر موجود تھے کہ اس دوران امریکی جنگی طیارے روسی صدر کے سر کے اوپر سے گزرے۔

(جاری ہے)

عام طور پر ایسا مہمان نوازی اور عزت دینے کا اظہار سمجھا جاتا ہے۔

اس موقع پر حیران کن بات یہ تھی کہ ان امریکی طیاروں میں بی ٹو اسٹیلتھ بمبارطیارہ بھی تھا۔سوشل میڈیا پر اس موقع کی ویڈیوز بڑے پیمانے پر شیئر کی جارہی ہیں۔صارفین کا کہنا تھا کہ اہم ترین شخصیات کی ملاقات کے مواقع پر ایسا عام سی بات ہے جبکہ کچھ صارفین کا یہ بھی خیال ہے کہ امریکا کی جانب سے ایسا کرنا طاقت کا مظاہرہ ہوسکتا ہے۔