گندم، چناا ور دیگر فصلوں کے بیجوں کی خریداری کا ہدف مکمل کر لیا ‘ علی ارشد رانا

گندم کی زیادہ پیداوار کے حامل نئے اقسام کے بیجوں کی خریداری کو ترجیح دی گئی ‘ ایم ڈی پی ایس سی

اتوار 25 مئی 2025 12:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)پنجاب سیڈ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر علی ارشد رانا نے کہا ہے کہ گندم، چناا ور دیگر فصلوں کے بیجوں کی خریداری کا ہدف مکمل کر لیا ہے ، گندم کی زیادہ پیداوار کے حامل نئے اقسام کے بیجوں کی خریداری کو ترجیح دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسانوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پنجاب سیڈ کارپوریشن سے منسلک کسانوں سے گندم بیج کی خریداری کرکے ان کو بروقت ادائیگیاں بھی کر دی گئی ہیں۔ مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کی فنانس و آڈٹ ڈویژن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے حافظ انعام الحق اعوان اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور کہاکہ فنانس ڈویژن نے کسانوں کو ترجیحی بنیادوں پر گندم بیج کی ادائیگیاں کر کے ثابت کیا ہے کہ ہمارے لئے کسان کتنا اہمیت کا حامل ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب سیڈ کارپوریشن فنانس ڈویژن کے نمائندے حافظ انعام الحق اعوان نے بتایا کہ مکمل جانچ پڑتال کے بعد 405000 من گندم بیج کی ادائیگیاں کر دی گئی ہیں، اس کے علاوہ دیگر فصلوںکے بیجوں کی خریداری بھی عمل میں لائی جا رہی ہے جس میں چنا، جئی اور دیگر بیج شامل ہیں،مکمل جانچ پڑتال کے بعد ان کی بھی ادائیگیاں یقینی بنائی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :