ٹیکس دہندگان کی مشکلات کم کرنے کیلئے پرانا اپیل سسٹم بحال کیا جائے ‘ زوہیب الرحمن زبیری

236 کے اور236 سی کے پرانے ٹیکس ریٹس بحال کیے جائیں‘ صدر ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ

اتوار 25 مئی 2025 12:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے صدر قاری زوہیب الرحمن زبیری نے کہا ہے کہ ٹرن اوور ٹیکس سب کیلئے فاسٹ موونگ کنزیومر گڈز والا ٹیکس ریٹ ہونا چاہیے اور کراس چیک کی حد مقر رنہ کی جائے تاکہ لوگ اپنی زیادہ سے زیادہ سیلز ڈیکلئیر کرکے دستاویزی معیشت کو یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے چیئرمین قاری حبیب الرحمن زبیری،سینئر نائب صدر عاشق علی رانا،نائب صدور واصف علی شیخ،تابش علی جاوید ،جنرل سیکرٹری سید حسن علی قادری،فنانس سیکرٹری سیف الرحمن زبیری ،جوائنٹ سیکرٹری عبدالرحمن اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے ۔زوہیب الرحمن زبیری نے کہا کہ تمام ٹیکس دہندگان کی مشکلات کم کرنے کے لیے پرانا اپیل سسٹم بحال کیا جائے ،236 کے اور236 سی کے پرانے ٹیکس ریٹس بحال کیے جائیں ،نان فائلر ز کے لئے مکان کی رجسٹری،گاڑی کی خریداری اور بینک اکائونٹ سمیت دیگر سہولیات پر پابندی عائد کی جائے تو وہ خود ہی ٹیکس نیٹ میں آئے گا۔

(جاری ہے)

ریفنڈز سسٹم کو آٹومیشن پر کیا جائے تاکہ کسی کا عمل دخل نہ ہو اور خود بخود ریفنڈز حقدار کے اکائونٹ میں ٹرانسفر ہوجائیں،ٹیکس سسٹم کو بدلنے کی بجائے سسٹم سے کوتاہی اں اور کمی کو دور کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :