ایم این اے انجینئر قمرالسلام راجہ کا پلالہ سیداں کا دورہ، سانحہ خضدار کے شہداء کے گھر تعزیت

اتوار 25 مئی 2025 18:20

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) ایم این اے انجینئر قمرالسلام راجہ کا پلالہ سیداں کا دورہ، سانحہ خضدار کے شہداء کے گھر تعزیت کی رکن قومی اسمبلی این اے 53 اور چیئرمین ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹی، انجینئر راجہ قمرالسلام نے خضدار میں اسکول بس دھماکے میں شہید ہونے والی دو بچیوں کے گھر گاؤں پلالہ سیداں کلر سیداں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہید بچیوں کے والد صوبیدار راجہ سلیم سے تعزیت کی اور مرحومہ بچیوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا میں شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ قمرالسلام نے کہا کہ یہ سانحہ پوری قوم کے لیے باعث رنج و غم ہے، اور ہم شہداء کے اہلِ خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے آہنی اعصاب کے حامل والد، صوبیدار راجہ سلیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ثابت قدمی اور قربانی قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع راولپنڈی کے عوام کی جانب سے اس عظیم قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں۔