Live Updates

بجٹ میں اہداف پورا کرنے کے بجائے معاشی بحالی پر توجہ دی جائے‘علی عمران آصف

پاکستانی معیشت کی بقاء صنعتی ترقی ،دیرپا پالیسیوں سے وابستہ ہے‘ سینئر ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر

پیر 26 مئی 2025 15:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء) سینئر ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری علی عمران آصف نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں مزید ٹیکسز سے اجتناب کیا جائے، بجٹ میں اہداف پورا کرنے کے بجائے معاشی بحالی پر توجہ دی جائے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہبجٹ 2025-26میں مزید ٹیکسز لگائے گئے تو معاشی سلو ڈان کا خطرہ ہوگا لہٰذا تاجر برادری کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے تاکہ ملک کو درپیش سنگین معاشی چیلنجز کا حل نکالا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پالیسی اصلاحات کے تحت شرح سود 6فیصد تک کم کرنے، توانائی کی قیمتیں خطے کے دیگر ممالک کو مدنظر رکھتے ہوئے مقرر کرنے ، برآمدکنندگان کے لیے فائنل ٹیکس ریجیم کی بحالی، تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم اور انفرادی و ایسوسی ایشن ٹیکس 29فیصد تک محدود کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں ۔ علی عمران آصف نے مزید کہا کہ خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری، غیر ضروری سرکاری اخراجات میں کٹوتی، اور اسمگلنگ نیٹ ورکس کے خلاف سخت کارروائی ضروری ہے تاکہ معیشت پر بوجھ کم ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی بقاء صنعتی ترقی اور دیرپا پالیسیوں سے وابستہ ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات