ٍروئی کی6 ملین گانٹھوں کے حصول کے لئے کپاس بارے فنی راہنمائی جاری ہے، افتخار علی سہو

پیر 26 مئی 2025 20:16

ٍروئی کی6 ملین گانٹھوں کے حصول کے لئے کپاس بارے فنی راہنمائی جاری ہے، ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2025ء) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ روئی کی6 ملین گانٹھوں کے حصول کے لئے کپاس بارے فنی راہنمائی جاری ہے۔کپاس کی جاری مہم میں تمام سٹیک ہولڈرز کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔کپاس کی کاشت و پیداوار کے حصول میں کاشتکاروں کا تعاون قابلِ ستائش ہے، صوبہ پنجاب میں اب تک31 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ پر کپاس کاشت ہو چکی ہے۔

یہ بات انھوں نے صوبہ میں کپاس کی صورتحال بارے ایگریکلچر ہاؤس میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ کپاس کی کاشت کا ہدف رواں ماہ کے اختتام تک حاصل کر لیا جائے گا۔۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ موسم خریف کے لئے کسان کارڈ کے ذریعے بلا سود رقم کی سہولت میسر کر دی گئی ہے۔انھوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ فارمیشنز کپاس کے کاشتکاروں کی راہنمائی کیلئے پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں،اجلاس میں سپشل سیکرٹری زراعت آغا بنیل اختر، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس پنجاب محمد شبیر احمد خان،ڈائریکٹرجنرلز زراعت چوہدری عبدالحمید، نوید عصمت کاہلوں،عامر رسول،ڈاکٹر عبدالقیوم و دیگر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :