Live Updates

انجمن تاجران نیو اینڈ اولڈ مشینری امپورٹ مارکیٹ داروغہ والا کی تقریب حلف برداری

حکومت آئندہ بجٹ تاجروں کی بھیجی گئی سفارشات اور تجاویز کی روشنی میں مرتب کرے : میاں انجم نثار، فہیم الرحمان سہگل

پیر 26 مئی 2025 22:05

ٖلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2025ء) پیٹرن انچیف پیاف و نائب صدر سارک چیمبر میاں انجم نثار، چیئرمین پیاف فہیم الرحمان سہگل، صدر لاہورچیمبر میاں ابوذر شاد نے انجمن تاجران نیو اینڈ اولڈ مشینری امپورٹ مارکیٹ داروغہ والا کی تقریب حلف برداری میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر میاں انجم نثار نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔

کوآرڈینیشن کے فرائض ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر و پیاف شعبان اختر نے انجام دیے۔۔ تقریب میں سابق صدر پیاف و لاہور چیمبر محمد علی میاں،ای سی ممبران لاہورچیمبر وپیاف وو دیگر کی شرکت،داروغہ والا انڈسٹری اونرز ایسوسی ایشن کے صدر رمیض دیوان،عمرعبداللہ، اور دیگر ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انجمن تاجران نیو اینڈ اولڈ مشینری امپورٹ مارکیٹ کے تقریباً 600 کارپوریٹ اورایسوسی ایٹ ممبران نے پیاف سے الحاق کا اعلان کر کے تاریخ رقم کر دی۔

کاروباری طبقہ سے خطاب میںمیاں انجم نثار اور فہیم الرحمان سہگل کا کہنا تھا کہ داروغہ والا انڈسٹری اونرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے اپنے وعدوں کو وفا کریں گے۔لاہور چیمبر کے دروازے بزنس کمیونٹی کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ کاروباری طبقہ پچھلے دو تین سالوں سے شدید مشکلات کا سامناہے۔ حکومت آئندہ بجٹ تاجروں کی بھیجی گئی سفارشات اور تجاویز کی روشنی میں مرتب کرے۔

انہوں نے کہا کہ کیس فائل کرتے وقت تمام مطلوبہ دستاویزات ہمراہ منسلک کرنی چاہئیں تا کہ ایف بی آر کو اعتراض کی گنجائش نہ رہے اور ہمیں اپنے ممبران کے کیسوں کو بلا تاخیر حل کرنے میں آسانی ہو۔چئیرمین شعبان اختر سمیت بلا مقابلہ منتخب ہونے والی کابینہ نے حلف برداری تقریب میں کہا کہ تمام ممبران کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، ہم ہمہ وقت آپ کی خدمت کے لئے حاضر ہیں۔ صدر داروغہ والہ انڈسٹری اونرز ایسوسی ایشن رمیض دیوان نے پیاف و دیگر ایسوسی ایشنز، ممبران سمیت تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :