ضلع نصیرآباد کی یونین کونسل 29 میر واہ سے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے والے نور احمد جتک نے بطور ممبر ضلع کونسل نصیر آباد حلف اٹھا لیا

پیر 26 مئی 2025 23:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) ضلع نصیرآباد کی یونین کونسل 29 میر واہ سے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے والے نے بطور ممبر ضلع کونسل نصیر آباد حلف اٹھا لیا ۔حلف اٹھانے کی تقریب اسسٹنٹ کمشنر چھتر آفس میں منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر الیکشن کمیشن سے بابو مغل خان سیال ،بابو غلام جان ،حافظ سعید احمد بنگلزئی ،میر محمد حیات جتک ،غلام نبی جتک بھی موجود تھے ۔

ریٹرننگ آفیسر اور پریذائیڈنگ آفیسر و اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ نے یونین کونسل 29 میر واہ سے نو منتخب چیئرمین نور محمد جتک سے بطور ممبر ضلع کونسل نصیر آباد حلف لیا ۔ واضح رہے کہ چیئرمین نور محمد جتک کے مقابلے میں کسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے ، اس طرح یونین کونسل 29 میرواہ سے چیئرمین نور محمد جتک منتخب ہوگئے تھے ۔