سعودی عرب میں عازمین حج کو ٹیلی کام خدمات کی فراہمی کے لئے مصنوعی ذہانت کا استعمال

منگل 27 مئی 2025 08:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) سعودی وزیرکمیونیکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئرعبداللہ السواحہ نے حج سیزن کے حوالے سے عازمین حج کے لیے ٹیلی کمیونیکیشن سروسز فراہم کرنے والی الاتصالات کمپنی ’موبائلی‘ کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ایس پی اےکے مطابق مکہ مکرمہ میں دورے کے موقع پر وزیر کو کمپنی کی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے مفصل طورپر آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

الاتصالات کمپنی ’موبائلی‘ کے سی ای او انجینئرنزار بانبیلہ نے حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور مشاعر مقدسہ میں فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں بتایا۔کمپنی مصنوعی ذہانت اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال سے سروسز فراہم کر رہی ہے۔ٹیلی کمیونیکشن سروسز میں بہتری کے لیے کمپنی نے ماہرین کی ٹیموں کو بھی تعینات کیا ہے تاکہ حجاج کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔