میکسیکو کی امریکا کو مویشیوں کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے میں پیش رفت کی تصدیق

جمعہ 30 مئی 2025 10:50

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) میکسیکو نے امریکا کو مویشیوں کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔شنہوا کے مطابق میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے تصدیق کی ہے کہ امریکی محکمہ زراعت آئندہ ہفتے ایک مشن بھیجے گا تاکہ میکسیکو کے مویشیوں کی برآمدات کے لئے سرحد کو دوبارہ کھولنے کے امکان کا جائزہ لیا جا سکے۔

(جاری ہے)

میکسیکو اور امریکی پروڈیوسر دونوں اس اقدام کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ مویشیوں میں سکریوورم کی موجودگی کا پتہ لگانے کے بعد مئی کے وسط میں امریکی حکومت کی طرف سے عائد پابندی سے متاثر ہونے والی اہم تجارتی سرگرمی کو دوبارہ فعال کیا جا سکے۔کلاڈیا شین بام نے کہا کہ یہاں پیش رفت ہو رہی ہے، اور اسے دوبارہ کھولنا چاہیے کیونکہ امریکاکو بھی اس کی ضرورت ہے، مویشی صرف میکسیکو کے کاشتکاروں کی ضرورت نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سرحد کھل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میکسیکو کے زراعت کے سیکرٹری جولیو برڈیگو اس کیس کی پیروی کریں گے۔12 مئی کو، واشنگٹن نے سکریوورم کی وجہ سے میکسیکو سے زندہ مویشیوں کےامریکا میں داخلے پر 15 دن کے لئے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :