عرفات کے خطبہ کا 35 عالمی زبانوں میں ترجمہ کرکے پہنچانے کا پروگرام شروع

ہفتہ 31 مئی 2025 11:50

مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)مسجد نبوی ﷺاور مسجد نبویﷺ میں مذہبی امور کی صدارت نے اس سال حج سیزن 1446 ہجری کے لیے عرفات کے خطبہ کا ترجمہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو 35 زبانوں میں پہنچانے کے لیے ایک غیر معمولی پروگرام شروع کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس اقدام سے تقریبا 50 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

(جاری ہے)

ضیوف الرحمن کے تجربے کو قیمتی بنایا جائے گا اور خطبہ حج کے پیغام کو عالمی سطح پر متعدد زبانوں میں پہنچایا جائے گا۔

اس طرح اعتدال کا پیغام پوری دنیا تک پہنچ سکے گا۔جامع مسجد اور مسجد نبوی میں مذہبی امور کے شعبہ کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ صدارت عمومی اسلام اور مسلمانوں کی خدمت، زائرین اور عازمین حج کی خدمت کے سلسلے میں دانشمندانہ قیادت کی کاوشوں کی ایک روشن تصویر کو پھیلانے میں مصروف عمل ہے۔ اس سال عرفات کے خطبے کا 35 زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :