عالمی یوم انسدادِ تمباکو نوشی کے موقع پر ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد
اتوار 1 جون 2025 16:50
(جاری ہے)
تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب جناب تسلیم اختر راؤ نے کی، جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد کھوکھر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر طلحہ شیروانی، سی ای او ایجوکیشن میڈم شازیہ بانو ڈاکٹر کامران واجد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ریسکیو 1122، لائیوسٹاک، ضلع کونسل سمیت دیگر اداروں کے سربراہان، سول سوسائٹی، طلبہ اور تاجر برادری نے بھی بھرپور شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شرکا نے تمباکو نوشی کے انسانی صحت پر مہلک اثرات، اس سے وابستہ بیماریوں اور معاشرتی نقصان پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر طلحہ شیروانی نے کہا کہ تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور عوامی مقامات پر سگریٹ، گٹکا، چھالیہ اور دیگر نشہ آور اشیاء کی فروخت پر مکمل پابندی ہونی چاہیے تاکہ نئی نسل کو ان مضر عادات سے محفوظ رکھا جا سکے۔ پروگرام کے آخر میں ضلع کونسل ہال سے گردوارہ جنم استھان تک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز کے ذریعے تمباکو نوشی کے خلاف شعور اجاگر کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے،خواجہ آصف
-
پاک-چین دوستی نے ہر امتحان کا سامنا کیا ہے، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیراعظم
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزی اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
-
درگاہ لعل شہباز قلندر کے منیجر اوقاف عہدے سے ہٹا دیے گئے
-
شرجیل میمن کی کراچی پریس کلب آمد ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد
-
سندھ میں ریبیز سے 35 اموات، محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
-
نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق
-
پنجاب میں 40 پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل فعال، 336مریضوں کی جانیں بچائی گئیں‘ عظمیٰ بخاری
-
سرگودھا کے ٹریفک حادثات میں دو بھائی اور لوڈر رکشہ ڈرائیور جاں بحق
-
ہڈیارہ میں 23 سالہ لڑکی نے زہریلی کھا کر خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.