متحدہ عرب امارات ، ایمریٹس کا شام کےلیے 16 جولائی سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

منگل 3 جون 2025 08:50

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی ایمریٹس نے 16 جولائی 2025 سے دمشق کےلیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔امارات الیوم کے مطابق یہ فیصلہ اماراتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سااتھ ایک جامع جائزے کے بعد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 2012 میں شام میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد ایمریٹس نے آپریشن معطل کردیا تھا۔ایمریٹس پہلے مرحلے میں ہفتے میں تین پروازیں اتوار، پیر اور بدھ کو چلائے گی جبکہ دو اگست سے ہفتے میں چار پروازیں چلیں گی۔26 اکتوبر سے شامی دارالحکومت کے لیے یومیہ پروازوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔اس سے قبل امارت کی ’فلائی دبئی‘ کمپنی کی جانب سے بھی دمشق کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔