الیکشن کی ساکھ ختم ہو چکی ، لگتا ہے اب کھلی بولی لگے گی. مصطفی نواز کھوکھر
حکومت اور پی ٹی آئی کو ساتھ بیٹھنا چاہیے،بدقسمتی سے پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے، جو سیاسی عمل کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے، حکومت کی ذمے داری ہے کہ حالات بہتر بنائیں. نجی ٹی وی سےگفتگو
میاں محمد ندیم
منگل 3 جون 2025
14:14
(جاری ہے)
نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کا بوجھ براہِ راست عوام پر پڑ رہا ہے جبکہ حکمران اور اپوزیشن جماعتیں محض اقتدار کی کرسی کے گرد میوزیکل چیئرز کا کھیل کھیل رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اگر یہی دائرے کا سفر جاری رہا تو کوئی بہتری ممکن نہیں مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ پی ٹی آ ئی کی جانب سے دی گئی احتجاجی کال کو عوامی سطح پر کیا ردعمل ملتا ہے. انہوں نے کہاکہ مذہبی جماعتیں بھی شادی کی عمر سے متعلق قانون سازی پر سڑکوں پر آنے کی کال دے چکی ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کی بہتری حکومت کی بنیادی ذمے داری ہے لیکن بدقسمتی سے پی ٹی آئی کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ براہِ راست اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے، جو سیاسی عمل کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے. مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ ساتھ بیٹھ کر بات چیت کریں تاکہ سیاسی استحکام ممکن ہو ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کی کریڈیبلٹی ختم ہو چکی ہے، یہ اب ایک کھوکھلی مشق بن چکی ہے، جس میں لگتا ہے جیسے کھلی بولی لگائی جا رہی ہو انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں عوامی مسائل پر بات ہی نہیں ہو رہی، اور اصل قومی ایشوز مسلسل نظر انداز ہو رہے ہیں.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ: اسرائیل کی کھینچی ’زرد لائن‘ فلسطینیوں پر ہوئی تنگ
-
برکس کانفرنس: یو این چیف کا منصفانہ ملٹی پولر عالمی نظام پر زور
-
ویمنز ٹی 20 ایشیاء کپ؛ بھارت نے ٹائٹل جیت لیا، محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
-
لاہور میں زہریلا کھانا کھانے سے بہن بھائی جاں بحق، والدین زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا
-
عمران خان ہو یا ہلاکو خان ہمیں کوئی خوف نہیں، خوف والی مٹی سے ہم بنے ہی نہیں، رانا ثناء اللہ
-
پنجاب بھر میں 5 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی
-
جنگ ہم نے نہیں امریکا اسرائیل نے شروع کی، ہم اپنا دفاع کر رہے ہیں.مسعود پزشکیان
-
ہماری جدوجہد کے نتیجے میں حکومت 100 روپے فی لیٹر کا ریلیف دینے پر مجبور ہوئی.حافظ نعیم الرحمان
-
خمیس مشیط اور ابہا میں ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر ہنگامی الرٹ جاری
-
حکومت نے پیٹرول پر 100 روپے کا ریلیف حاصل کرنے کا طریقہ کار جاری کردیا
-
ایلون مسک اورسیم آلٹمین نے اے آئی کے حوالے سے ڈاریو کے خدشات کی حمایت کردی
-
کل لاہور میں پنجاب سٹریٹ موومنٹ کا لائحہ عمل دوں گا، سہیل آفریدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.