حج کے موقع پر دل کے امراض کی فوری اور درست تشخیص کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف

بدھ 4 جون 2025 12:17

منی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی، مکہ مکرمہ نے حج کے موقع پر دل کے امراض کی فوری اور درست تشخیص کے لیے ایک جدید ٹیکنالوجی آئی سیلفی متعارف کرائی ہے، جو مصنوعی ذہانت اور بغیر جسمانی رابطے کے ذریعے کام کرتی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جو مملکت میں بغیر کسی روایتی طبی آلے کے، چند سیکنڈز میں دل کی دھڑکن، بلڈ پریشر، آکسیجن کی سطح، نبض، سانس اور جسمانی درجہ حرارت جیسے اہم حیاتیاتی عوامل کا تجزیہ فراہم کرتا ہے۔