میرپور خاص شوگر ملز کے خسارہ میں چھ ماہ کے دوران 42.53 فیصد کمی

جمعرات 5 جون 2025 13:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) میرپور خاص شوگر ملز کے خسارہ میں چھ ماہ کے دوران 42.53 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 31 مارچ 2025 کو ختم ہونے والی ششماہی کیلئے میرپورخاص شوگر ملز کاخسارہ 254 ملین روپے تک کم ہوگیا جبکہ 31 مارچ 2024 کو ختم ہونے والے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کا خسارہ 442 ملین روپے رہاتھا ۔

(جاری ہے)

اس طرح گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال 31 مارچ 2025 کو ختم ہونے والے چھ ماہ کے دوران میرپور خاص شوگر ملز کے خسارہ میں 188 ملین روپے یعنی 42.53 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :