حج 2025،حجاج کی حفاظت کے لیے مصنوعی ذہانت سے لیس 15 ہزار جدید کیمروں کا استعمال

جمعرات 5 جون 2025 14:51

مکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء) سعودی حکام نے حج 2025 کے دوران لاکھوں حجاج کرام کی حفاظت اور ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے، جس میں مصنوعی ذہانت ، ڈرونز اور 15 ہزار سے زائد کیمرے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق حکام نے بتایاکہ مکہ اور اس کے گردونواح میں نصب کیمروں کے ذریعے ہجوم کی غیر معمولی نقل و حرکت یا ممکنہ رکاوٹوں کی پیش گوئی کی جاتی ہے، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔جنرل ٹرانسپورٹ سینٹر کے سی ای او محمد نذیر کے مطابق ہمارے کنٹرول روم میں AI سے لیس خصوصی کیمرے استعمال ہو رہے ہیں جو رش والے علاقوں اور نقل و حرکت کا تجزیہ کرتے ہیں۔