یورپی یونین بحیرہ جنوبی چین کے تنازع کو ہوا دینا بند کرے، چین

چین اور فلپائن کے درمیان بحیرہ جنوبی چین کے اختلافات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں،ترجمان

جمعرات 5 جون 2025 14:51

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)چین نے فلپائن کو مشورہ دیا کہ وہ بحیرہ جنوبی چین کے تنازعہ کو حل کرنے کے لئے بیرونی طاقتوں پر انحصار کرنے کا تصور نہ کرے یورپی یونین اس تنازع کو ہوا دینا بند کرے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ بات فلپائن میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کاجا کیلس کی جانب سے فلپائن کے دورے کے دوران مصروف آبی گزرگاہ بحیرہ جنوبی چین میں چین کی سرگرمیوں پر تشویش پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین جنوبی بحیرہ چین کے تنازعات کا فریق نہیں ہے اور اسے چین اور فلپائن کے درمیان بحیرہ جنوبی چین کے اختلافات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :