محمد سنوار کی لاش کی شناخت کرلی، ہمارے قبضہ میں ہے،اسرائیلی فوج

پیر 9 جون 2025 11:15

ْتل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ کے کمانڈر محمد سنوار کی لاش ملی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے شاباک کے تعاون سے ایک درست آپریشن کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ سنوار کی لاش خان یونس میں یورپی ہسپتال کے نیچے واقع زیر زمین سرنگ کے راستے سے ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :