Live Updates

پاکستان میں بہت مضبوط لیڈر شپ ہے، ٹرمپ کے نئے بیان پر بھارت سیخ پا

جمعہ 6 جون 2025 14:45

پاکستان میں بہت مضبوط لیڈر شپ ہے، ٹرمپ کے نئے بیان پر بھارت سیخ پا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں اپنے کردار کا دعوی دہرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاس میں جرمن چانسلر فریڈرک مرٹز سے ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے دو ایٹمی ریاستوں کے درمیان جنگ رکوا دی۔ میں نے دونوں ممالک سے کہا کہ اگر آپ گولیاں چلائیں گے تو تجارت بند ہو جائے گی۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان میں بہت مضبوط لیڈر شپ ہے، جس سے ان کے پاکستان کی حکومت پر اعتماد کا اظہار سامنے آیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات