صوبائی دارالحکومت میں سبزی ،پھل فروشوں نے عید الاضحی کے تین روز من مانے نرخ وصول کئے

سبز مصالحہ جات کی قیمتیں آسمان پر رہیں ،تنور مالکان نے نان اور خمیری روٹی 30روپے تک فروخت کی

پیر 9 جون 2025 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)صوبائی دارالحکومت کے بیشتر علاقوں میں سبزی اور پھل فروشوں نے عید الاضحی کے تین روز من مانے نرخ وصول کئے ،سبز مصالحہ جات کی قیمتیں آسمان پر رہیں ،تنور مالکان نے نان اور خمیری روٹی 30روپے تک فروخت کی ۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی قیمت60روپے مقرر تھی تاہم دکانداروں نے منڈیاں بند ہونے اور سپلائی نہ آنے کو جواز بناتے ہوئے 80 سی100روپے کلو فروخت جاری رکھی ،آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم50روپے کی بجائی70روپے،آلو کچا چھلکا نیا درجہ سوم40کی بجائی50روپے، پیاز درجہ اول40کی بجائے 70، پیاز درجہ دوم30کی بجائی60، پیاز درجہ سوم25کی بجائے 35سی40روپے،ٹماٹر درجہ اول40کی بجائے 60روپے،ٹماٹر درجہ دوم30کی بجائی50،ٹماٹر درجہ سوم25کی بجائی40روپے،،لہسن دیسی نیا185کی بجائی300سی350،،لہسن ہرنائی220کی بجائے 380سی400،لہسن چائنہ255کی بجائی400،ادرک تھائی لینڈ550کی بجائے 800روپے ،ادرک چائنہ550کی بجائے 750سی780،،کھیرا فارمی60کی بجائی90سی100،میتھی 100کی بجائے 150سی160،بینگن 90کی بجائی130سی150،بند گوبھی50کی بجائی70سی80،پھول گوبھی 140کی بجائی180 ،شملہ مرچ 180کی بجائے 250،بھنڈی100کی بجائی160،شلجم 50کی بجائی80،اروی200کی بجائی250 سی260،کریلا85کی بجائی100سی120،سبز مرچ درجہ اول90کی بجائی350سے 400،کھیرا دیسی70کی بجائے 90سے 100،لیموں دیسی390کی بجائی800،گاجر چائنہ50روپے کی بجائی100سی120،گھیا کدو95کی بجائی120،پالک فارمی40کی بجائی60روپے کلو فروخت کی گئی ۔

(جاری ہے)

سرکاری ریٹ لسٹ میں سبز دھنیا اورپودینہ کی قیمت کا تعین نہیں کیا گیا تاہم اوپن مارکیٹوں میں سبز دھنیا کی فی کلو قیمت 400روپے جبکہ پودینہ کی گڈی 30سی40روپے تک فروخت ہوئی ۔ پھلوں میں سیب ایرانی درجہ اول 370کی بجائے 450سی500،سیب ایرانی درجہ دوم 270کی بجائے 350،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول 420کی بجائی550سے 600،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم300کی بجائی450،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ سوم200کی بجائی250،سیب سفید درجہ اول260کی بجائی330سی350،سیب سفید درجہ دوم150کی بجائی230سی250،کیلا درجہ اول درجن210کی بجائی300،کیلا درجہ دوم درجن150کی بجایء 200،آلو بخارا 280کی بجائے 450سی500،آڑو درجہ اول 240کی بجائے 380سی400،آڑو درجہ دوم 160 کی بجائے 250سی260،آم سندھڑی 280کی بجائے 320سی350،آم دوسہری 250،گرما 105کی بجائے 140سی150،خربوزہ درجہ اول 100کی بجائے 150سی160،خربوزہ درجہ دوم 60،پپیتا370کی بجائے 450،چیری فی ڈبہ 335کی بجائے 600،خوبانی سفید 230کی بجائے 250 ،فالسہ 250،کھجور ایرانی 460کی بجائے 500جبکہ کھجور اصیل 430کی بجائے 500روپے کلو تک فروخت کی گئی ۔

اسی طرح شہر میں خمیری روٹی اور سادہ نان 25 روپے کی بجائی30روپے تک فروخت ہوا ۔

متعلقہ عنوان :