
کون سی قوتیں ہیں جو اقتدار تک عوام کی رسائی کو روکتے ہیں؟
تمام اسلامی دنیا اسرائیلی جارحیت کیخلاف ہے، امریکا ایک ناجائز ملک کی کیوں حمایت کررہا ہے، سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان کی فیصل واوڈا سے ملاقات، اہم معاملات پر تبادلہ خیال
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 14 جون 2025
21:07

(جاری ہے)
سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بھارت کی طرف سے جارحیت کی گئی ہم نے بحیثیت قوم مل کر مقابلہ کیا، فیصل واوڈا نے دعوت دی تو حاضر ہوگیا۔
اچھی بات ہے کہ ہم ایک دوسرے سے مل رہے ہیں۔ کون سی قوتیں ہیں جو اقتدار تک عوام کی رسائی کو روکتے ہیں، تمام اسلامی دنیا اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہے، امریکا ایک ناجائز ملک کی کیوں حمایت کررہا ہے۔ مزید برآں قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2025-26ء کے وفاقی بجٹ پر عام بحث ہفتہ کو بھی جاری رہی۔ اس دوران حکومتی اراکین نے بجٹ کو عوام دوست جبکہ اپوزیشن نے تنقید کا نشانہ بنایا۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی میں دوسرے سیشن میں پیپلز پارٹی کے رکن سید علی قاسم گیلانی نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ایچ ای سی کے لئے 40 ارب روپے رکھے گئے ہیں اور جنوبی پنجاب کا اس میں حصہ 1.8 فیصد ہے۔253 ارب روپے کا بجٹ صوبوں اور خصوصی علاقہ جات کے لئے رکھا گیا ہے لیکن اس میں بھی ملتان جیسے بڑے شہر کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ وزیراعظم گیلانی کے علاوہ کسی دور میں جنوبی پنجاب کو اس کا حصہ نہیں ملا۔بجٹ دستاویز میں تضاد ہے، زراعت اور آئی ٹی سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے۔ہر فصل کے لئے امدادی قیمت کا اعلان کیا جائے، زرعی پیداواری لاگت میں کمی لائی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بڑھا کر 716 ارب کیا ہے اس سے غربت میں کمی آئے گی۔ آئی ٹی پارکس کے لئے معقول رقم رکھی گئی ہے اس سے اس شعبہ کے طلبہ کو ملازمتیں ملیں گی۔ مسلم لیگ ن کے رکن ملک محمد اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہیں جنہوں نے ایک مکار دشمن کو سبق سکھایا۔انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں، نادرا اور پاسپورٹ کے بہاولپور میں کرائے کی عمارتوں میں آفسز قائم ہیں ان اداروں کے لیے فنڈز فراہم کئے جائیں۔اجناس کی معقول قیمتیں دی جائیں۔ عباس نگر کے ہنر مندوں کے لئے کرافٹ بازار بنایا جائے۔مزید اہم خبریں
-
مودی کو اب حقیقت مان لینی چاہیے کہ جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیرتک نہیں چلا کرتا
-
پاکستان کی بچوں میں کینسر کے خلاف عالمی پلیٹ فارم میں شمولیت
-
جرائم پر جبراً مجبور ہونے والے افراد کو قانوی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
-
وزیراعظم کی چینی کی ایکس مل قیمت 165 اور ریٹیل 173روپے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت
-
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 اور مصنوعی ذہانت پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
کیا آپ بھی چیٹ جی پی ٹی سے دل کی باتیں کرتے ہیں؟
-
جرمن کوہ پیما لاؤرا ڈالمائر کی موت کی تصدیق
-
طالبان بے روزگاری کم کرنے کے لیے افغان کارکنوں کو قطر بھیجیں گے
-
غزہ: قحط نما کیفیت میں ہلاکتوں اور بیماریوں میں اضافہ
-
لیبیا: بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 18 افراد ہلاک
-
میانمار: زلزلہ متاثرین کے لیے چین کی امداد کا خیر مقدم
-
بنگلہ دیش: کامیاب طلباء تحریک کی پہلی سالگرہ پر انسانی حقوق کمشنر کا پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.