Live Updates

مسلح افواج کے افسران کو بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد خصوصی ریلیف الاؤنس دینے کا فیصلہ

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مسلح افواج کے جونیئر افسران اور جوانوں کو بھی 20 فیصد خصوصی الاونس دینے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 14 جون 2025 19:51

مسلح افواج کے افسران کو بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد خصوصی ریلیف الاؤنس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2025ء) مسلح افواج کے افسران کو بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد خصوصی ریلیف الاؤنس دینے کا فیصلہ، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مسلح افواج کے جونیئر افسران اور جوانوں کو بھی 20 فیصد خصوصی الاونس دینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کی تنخواہوں میں خصوصی ریلیف الاؤنس کی مد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کی قومی اسمبلی نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پاک فوج کے افسران کی تنخواہوں میں 50 فیصد، جوانوں کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ پاکستانی وزارتِ خزانہ نے جمعرات کو ایک پارلیمانی کمیٹی کو بتایا کہ مسلح افواج کے افسران کو بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد خصوصی ریلیف الاؤنس دیا گیا ہے، جبکہ جونیئر کمیشنڈ افسران اور سپاہیوں کو آئندہ مالی سال میں 20 فیصد اضافی الاؤنس ملے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) خالد نعیم لودھی نے کہا ہے کہ تنخواہوں یا ریلیف الاؤنس میں اضافہ تمام سرکاری ملازمین کو دیا جانا چاہیے تھا، لیکن اگر وسائل محدود ہیں تو فوج کو پہلے ریلیف دیا جانا چاہیے کیونکہ ہمیں اپنے افسران اور سپاہیوں کو مراعات اور ترغیب دینی ہے جو سرحد پر لڑتے ہیں۔                                                                                                         
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات